ایبٹ آباد:جائیداد کیلئے سسرالیوں نے بہو کو قتل کر دیا
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)100 تولے زیور اور 16کروڑ کی کوٹھی ہتھیانے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹر مہر النسا کو سسرا لیوں نے قتل کر دیا۔۔۔
قتل میں ملوث مہر النسا کے خاوند، ساس، دیور اور ایک نند کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، مقامی عدالت کے معزز جج نے 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو تفتیش کیلئے میر پور پولیس کے حوالے کر دیا۔ 24نومبر کی شب ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کی لیڈی ڈاکٹر مہرالنسا کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا، والدکی مدعیت میں تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ میری بیٹی کا 100تولے زیور اور اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں 16کروڑ کی کوٹھی جوکہ حق مہر میں ٹرانسفر کی گئی تھی ہتھیانے کیلئے میرے داماد اور اس کی فیملی نے اسے قتل کیا، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو فرانزک کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا جبکہ ملزمان کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔