پولیس نے 2024 میں درجنوں اصلاحات متعارف کرائیں

پولیس نے 2024 میں درجنوں اصلاحات متعارف کرائیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سال 2024 کے دوران درجنوں نئی اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔۔۔

 جن میں ڈپلومیٹک انکلیو کے چاروں اطراف حفاظتی دیوار کی تعمیر، دیوار پر برقی تار، جدید کیمرہ جات کے ذریعے موثر سرویلنس کو یقینی بنانے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم کا قیام، ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے والے افراد کا جدید تکنیک کے حامل ٹیبلٹس کے ذریعے اندراج، باڈی وارن کیمرا جات اور ہائی سکیورٹی زون میں آہنی دروازوں کی تنصیب شامل ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈپلومیٹس کمیونٹی کیلئے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چھت کے تلے پولیس سے متعلق تمام سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کے عین مطابق خدمت مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ اسی کے ساتھ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو فعال کیا گیا ہے، ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں اور شہریوں کیلئے خصوصی کمیونٹی ہارس رائیڈنگ سکول اور پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے ڈپلومیٹک ڈائیگناسٹک سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں