مری، تمام محکمے ماسٹر کور پلان پر عمل کریں، ممبر بورڈ آف ریونیو
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت مری ماسٹر پلان/ ڈویلپمنٹ پلان اور سرمائی سیزن کے پیش نظر ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن/برف باری کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بریفنگ دی، اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ ماسٹر پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نبیل جاوید نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران انتظامات بروقت مکمل کروائیں اور سرمائی سیزن/برف باری پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان پر عمل کرے۔ اجلاس میں ڈی پی او آصف علی امین، اے ڈی سی آر شہریار شیرازی، سی ٹی او مغیث احمد ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر مری، کوٹلی اور دیگر نے شرکت کی۔