کتنے مریض تھے! نجی ہسپتالوں سے 3 سال کا ڈیٹا طلب

کتنے مریض تھے! نجی ہسپتالوں سے 3 سال کا ڈیٹا طلب

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نجی ہسپتالوں سے مریضوں اور ان کے علاج کے حوالہ سے تمام تر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

 گزشتہ تین سالوں میں اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کتنے مریض آئے، کتنے مریضوں کے آپریشنز کیے گئے اور کتنے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ٹرانسفر کیا گیا، وزیراعظم کے ہسپتال ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے تمام نجی ہسپتالوں سے دو روز میں ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، دو دن کے اندر ڈیٹا نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، جن سے ڈ یٹا مانگا گیا ہے ان میں شفا انٹرنیشنل، معروف انٹرنیشنل، رفاہ انٹرنیشنل، پی اے ایف ہسپتال، کلثوم انٹرنیشنل، علی میڈیکل سینٹر ایف ایٹ، راول ہسپتال، قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال، اکبر نیازی، النور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمپلیکس، وطین میڈیکل اینڈ ڈینٹل ہسپتال ٹی چوک روات اور دیگر نجی ہسپتال شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں