فوڈ اتھارٹی:گزشتہ سال 1لاکھ 61ہزار کلو مضر صحت خوراک تلف

فوڈ اتھارٹی:گزشتہ سال 1لاکھ 61ہزار کلو مضر صحت خوراک تلف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 2024میں 1لاکھ 61ہزار 848کلو گرام مضر صحت خوراک تلف کی اور ملوث دکانداروں کو 20ملین جرمانہ عائد کیا۔

جاری کی گئی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال مجموعی طور پر 15ہزار 798کارروائیاں کی گئیں، خلاف ورزیوں پر 15ایف آئی آرز کا اندراج اور 311کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا، مختلف دکانداروں کو 7ہزار 470امپروومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ 2024کے دوران فوڈ اتھارٹی نے 1ہزار 800نئے لائسنسوں کا اجراء کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں