نفرتوں کو مٹا کر رواداری کا فروغ سب کے مفاد میں:شبیر میثمی

نفرتوں کو مٹا کر رواداری کا فروغ سب کے مفاد میں:شبیر میثمی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہر قسم کے تعصبات اور نفرتوں کو مٹا کر رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہی ہم سب کے مفاد میں ہے۔۔۔

 مادر وطن کسی کی ملکیت نہیں اس میں بسنے والے ہر فرد کو بلاتخصیص مذہب و ملت برابری کے حقوق حاصل ہیں، نئے سال کی آمد پر پوری قوم کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا مختلف مسالک کے مابین اختلافات کی بنیاد علمی و تاریخی ہے جسے ملک دشمن قوتیں باہمی دشمنی میں بدلنا چاہتی ہیں، ہم مشترکہ دشمن کے نشانے پر ہیں، ہمیں فروعی اختلافات نظرانداز کر کے دشمن کا ادراک کرنا ہو گا جو خودمختار اور پُرامن اسلامی ریاست کو جہنم بنانے پر تُلا ہے۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں