مرکزی شاہراہوں پر اقتصادی زونز قائم ہونے چاہئیں:گورنر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ڈی پی میں صوبہ کے روڈ انفرا سٹرکچر کے نئے منصوبے شامل کرنے سے متعلق تجاویز پیش کرنے اور۔۔۔
پشاور ڈی آئی خان مرکزی شاہراہ انڈس ہائی وے کی تعمیر نو کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آبادی کے لحاظ سے صوبہ کی مرکزی شاہراہوں پر اقتصادی زونز قائم ہونے چاہئیں۔ گورنر فیصل کنڈی سے ممبر نیشنل ہائی ویز (نارتھ زون) خیبر پختونخوا امجد علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، صوبہ میں این ایچ اے منصوبوں، روڈ انفرا سٹرکچر کی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ممبر این ایچ اے نے درکار فنڈز اور وفاق کے ساتھ جڑے معاملات کے حل کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔