سرچ آپریشنز : کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر 13 گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13 ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف چیک کیے۔ اس دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے رحمان الدین، گل نقیب، ظہیر، بابر، ساجد، نور ، دانیال، روحیل، یاسر، توقیر، توصیف، ارشد اور وقار احمد کو گرفتارکر لیا گیا۔