پمز:نمونیا بخار، سانس کی بیماریوں، نزلے کے مریض بڑھ گئے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں خشک سردی کے باعث نمونیا بخار، سانس لینے میں دشواری، پھیپھڑوں کی بیماریوں، کھانسی، نزلہ و زکام وغیرہ کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان ای ڈی پمز ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا کے مطابق روزانہ 50سے زائد متعلقہ مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے، بزرگ عمر کے 20سے 25مریضوں کو ہسپتال میں داخل اور روزانہ 150کے قریب مریضوں کو او پی ڈی میں چیک کیا جا رہا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے ہسپتال کے دیگر شعبوں خصوصاً پلمنالوجی وارڈز کے ڈاکٹروں کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور شہریوں سے کہا خشک سردی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گھر سے نکلتے وقت ماسک اور پینے کیلئے نیم گرم پانی استعمال کریں، بڑی عمر کے لوگ خصوصی احتیاط کریں۔