سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
راولپنڈی (خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی بینش فاطمہ اور پریمیم میڈیکل کمپلیکس کے چیف آپریٹنگ آفیسر وجاہت خان موجود تھے ۔ معاہدہ کے مطابق مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر 50فیصد ، امیجنگ سروسزCT سکین، MRI، ایکس رے پر 30 فیصد رعایت، اینڈوسکوپی، کولونوسکوپی اور OPDخدمات ، جنرل سرجریز اور ڈائلیسس جیسے اہم علاج معالجے پربھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔