پی پی اے ایف کے زیر اہتمام گورو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مناسبت سے سیمینار

پی پی اے ایف کے زیر اہتمام گورو گوبند  سنگھ کے جنم دن کی مناسبت سے سیمینار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام، پیغامِ پاکستان اور سینٹر فار پیس اینڈ ڈ ویلپمنٹ کے تعاون سے گورو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطا الرحمان نے اتحاد کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور د یا ،سینٹر فار پیس اینڈ ڈ ویلپمنٹ کے سی ای او ڈاکٹر نصراللہ نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی مضبوط کمیونٹیز کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جسبیر سنگھ نے گورو گوبند سنگھ جی مہاراج کی تعلیمات پر روشنی ڈا لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں