1کروڑ کی چوری، مدعی کی بیٹی اوراسکا دوست ملوث نکلے
راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے ایک کروڑ روپے کی واردات ٹریس کرلی۔ بیٹی نے دوست کیساتھ ملکر واردات کرائی۔
ایس پی راول محمدحسیب راجہ نے ڈی ایس پی سٹی اظہر حسن شاہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ندیم الطاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز قبل شہری کے گھر سے لاکھوں روپے اور زیورات چوری ہو ئے ، مدعی کی اپنی بیٹی سحر اور اس کا ساتھی فہد ہی چور نکلے ، تھانہ سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا،ملزمان سے 81لاکھ روپے برآمد ہوئے ،ملزمہ سحر نے والد کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی تھی جب ایک عورت آئی جس نے سپرے سے اسے بے ہوش کر دیا اور واردات کی، مدعی نے 15 پر کال کی جس پر سینئر افسران موقع پر پہنچے ، سی سی ٹی فوٹیج، ٹیکنیکل ذرائع سے تفتیش کا آغاز کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کا ہاتھ اور سویٹر نظر آیا جسکی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس ملزمہ تک پہنچ گئی، پولیس نے ملزمہ سحر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے بتایا کہ اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی سے واردات کی۔ ملزمان نے چند دنوں میں رقم لے کر بیرون ملک فرار ہونے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔