ممبران قومی و پنجاب اسمبلی کی مری میں کھلی کچہری

ممبران قومی و پنجاب اسمبلی  کی مری میں کھلی کچہری

مری(نمائندہ دنیا)ممبران قومی و پنجاب اسمبلی نے راجگان ہاؤس گھوڑا گلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

عوام نے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،کھلی کچہری میں راجہ یاسر ریاست عباسی، راجہ دفترعباسی، حاجی اکسرین عباسی،راجہ ایاز سرور،راجہ ہارون مشتاق سرور،احتشام مسعود عباسی،نمبردارظفر عباسی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ عوام نے محکمہ جنگلات، محکمہ مال سمیت امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اورحکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں