اوپن یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں تحقیقی نمائش کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں‘پوسٹر پریذنٹیشنز’ کے نام سے گز شتہ روز ایک تحقیقی نمائش کا انعقاد ہوا۔۔۔
جس میں شعبہ لائبریری سائنس کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات نے اپنے اپنے تحقیقی کام کو پیش کیا۔ 28 تحقیقی مقالے نمائش میں رکھے گئے تھے ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے نمائش میں رکھے گئے تمام پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔