وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری سے ہو گا ۔۔
اور مسلسل چھ روز جاری رہے گا۔ میڈیا کوآرڈینیٹر طلحہ رحمانی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال ریکارڈ چھ لاکھ پچیس ہزار چھ سو اٹھائیس طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہونگے ۔گزشتہ سال کی نسبت اکتیس ہزار اٹھتہر طلبہ کا اضافہ ہوا۔ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو تین (108403) طلباء و طالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے جن میں نواسی ہزار چار سو چھتیس (89436) طلباء اور اٹھارہ ہزار نو سو سڑسٹھ (18967) طالبات شریک امتحان ہونگی۔ شعبہ تحفیظ کا امتحان پچیس جنوری سے تیس جنوری تک ملک بھر میں منعقد ہوگا جس کیلئے سیکڑوں امتحانی مراکز قائم کئے گئے اور ڈھائی ہزار سے زائد امتحانی عملہ کی تقرری کی گئی ہے ، عملہ کی تربیتی نشستوں کا آغاز اگلے ہفتہ سے ملک بھر میں ڈویژنل و اضلاع کی سطح پر ہوگا۔