سپیکر ایاز صادق کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی محمد عاشق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اسے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا۔انہوں نے محمد عاشق کی دوران سروس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا وہ فرض شناس اور قابل افسر تھے ، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔