سی ڈی اے:سی 14 کیلئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ

سی ڈی اے:سی 14 کیلئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر C-14کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کر دی، 236 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔

شفاف قرعہ اندازی کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں، ہال میں افراد سے مختلف ڈیجٹ سیڈ نمبر کے طو پر لئے گئے، پلاٹ الاٹمنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی گئی۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست سی ڈی اے کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی جائے گی۔ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ کے تحت پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔ واضح رہے سی ڈی اے کو 1700سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا مزید نئے سیکٹرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں