بیشترعلاقوں میں سردی برقرار، کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردی برقرار رہنے جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح/رات کے وقت دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔۔۔
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔