فیڈر بس سروس کیلئے کارڈ سسٹم شروع کرنے کی ہدا یت

    فیڈر بس سروس کیلئے کارڈ سسٹم شروع کرنے کی ہدا یت

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں فیڈر بسوں کے روٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ترنول تا سیکرٹریٹ، بہارہ کہو تا پیر ودہائی اور روات چوک تا سیکرٹریٹ فیڈر بسیں چلانے پر کام تیز کیا جائے، لوگوں کی سہولت کے پیش نظر فیڈر بسوں کے حوالے سے ایپ متعارف کروائی جائے، مستحق طبقے اور بزرگ شہریوں کو سبسڈی دینے کیلئے کام کیا جائے۔ فیڈر بس سروس کو استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر کارڈ سسٹم بھی متعارف کروایا جائے۔ بس ٹرمینلز میں اشتہارات کیلئے ڈیجیٹل بورڈ متعارف کروائے جائیں اور تمام بس ٹرمینلز کو سٹیٹ آف دی آرٹ تیار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں