سویڈش سیاستدان عمیر ضیا بھٹی کی پاکستان میں سویڈن کی سفیر سے ملاقات

سویڈش سیاستدان عمیر ضیا بھٹی کی  پاکستان میں سویڈن کی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سویڈن کی حکمران جماعت کے اعتدال پسند سیاست دان عمیر ضیا بھٹی نے پاکستان میں سویڈن کی سفیر ایچ ای الیگزینڈرا وان برگ لنڈے سے اسلام آباد میں سویڈن کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔۔۔

 جس کے دوران انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان کاروباری تعلقات، ویزا سیکشن کی آپریشنل سروس، سویڈش سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کیلئے سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سفیر نے کہا پاکستانی حکومت فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، فی الحال سفارت خانے میں ویزا سیکشن کو دوبارہ کھولنے کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں