بچے کو اغوا کر نیکی کو شش ناکام، ملزم گرفتار

بچے کو اغوا کر نیکی کو شش ناکام، ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ وارث خان پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس نے 13 سالہ عاشر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسامہ نامی ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ادھر تھانہ وارث خان پولیس نے پتنگ فروشوں وجاہت، داؤد اور عتیق الرحمان کو گرفتارکر کے ساڑھے 500 کے قریب پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں