اداروں کے بعض لوگ انسانی سمگلرز سے ملے ہو ئے ،گورنر پنجاب

 اداروں کے بعض لوگ  انسانی سمگلرز سے ملے ہو ئے ،گورنر پنجاب

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ امجد صدیق کی کتاب جاپان کہانی آ ج کا برننگ ایشو ہے ۔۔۔

غریب بچے اپنے بہتر مستقبل کے خواب سجائے اپنی جمع پونجی لگا کر بیرون ممالک جاتے ہیں مگر غیر قانونی طریقے اپنانے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا نا گزیر ہے ۔سردار سلیم حیدر خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں معروف صحافی اور مصنف امجد صدیق کی دوسری تصنیف \\\" جاپان کہانی\\\"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہمارے بچے 50 یا60 لاکھ روپے لگا کر جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں ، اگر یہ بچے ان پیسوں سے پاکستان میں ہی بزنس کریں تو اچھا کما سکتے ہیں۔ ایف آ ئی اے سمیت دیگر اداروں میں موجود لوگ انسانی سمگلر وں سے ملے ہوئے ہیں،یہ بہت اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ انسانی سمگلرز کو نشان عبرت بنانا چاہئے ۔ کتاب کے مصنف اور سینئر صحافی امجد صدیق نے کہا یہ کتاب پہلی کتاب کا تسلسل ہے ۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے تقریب کی نظامت کی ۔دریں اثنا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں