یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیپارٹمنٹ ہیڈز، جنرل منیجرزکے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)انتظامی اور آپریشنل طریقوں کو بڑھانے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کے آفیسرز کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ، NITB کے ڈائریکٹر سیف الرحمان نے افسروں کو تربیت دی۔
تربیتی سیشن میں تمام جنرل منیجرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں بہترین آپریشنز، بہتر ہم آہنگی اور فیصلہ سازی کی موثر حکمت عملی شامل ہے۔