پولیس افسر اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جن میں آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کی فلاح و بہبود کیلئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور انہیں بہترین تعلیمی و علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور کہا تمام افسران اپنے متعلقہ ڈویژنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں، آئی جی نے سیف سٹی اسلا م آباد کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ دریں اثنا سید علی ناصر رضوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر غیور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔