موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون ضروری:رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ترقی پذیر ممالک خاص طور پر افریقی اور۔۔۔
ایشیائی دیہی ترقی کی تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش موسمیاتی چیلنجز اجاگر کرتے ہوئے کہا ان سے نمٹنے کیلئے فوری عالمی تعاون اور پائیدار حل کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں انتہائی سنگین ہیں اور محدود مالی وسائل اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے مزید بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا تمام ممالک مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں تاکہ آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کیا جا سکے ۔