لیپ 2025: پاکستان کے دس جدید سٹارٹ اپس متعارف

 لیپ 2025: پاکستان کے دس جدید سٹارٹ اپس متعارف

اسلام آباد، ریاض (نیوزرپورٹر، دنیا رپورٹ) وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے تحت اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے لیپ 2025 میں پاکستان کے دس جدید ترین سٹارٹ اپس کو متعارف کروایا ہے ۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا پاکستان تیزی سے ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ،لیپ 2025 میں ہماری شرکت ہمارے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ثبوت ہے ۔ سی ای او اگنائٹ عدیل اعجاز شیخ کا کہنا تھا ہم پاکستان کے ذہین ترین ذہنوں کے آئیڈیاز کو قابل عمل کاروبار میں تبدیل کر رہے ہیں ، لیپ 2025 میں ان کی موجودگی بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے دروازے کھولے گی۔ علاوہ ازیں شزا فاطمہ نے لیپ 2025کے ڈی سی او وزارتی پینل میں شرکت کی اور اخلاقی مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا سکیورٹی اور ڈیجیٹل شمولیت پر زور دیا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں