آزاد کشمیر میں کوالٹی آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، ڈائریکٹر خوراک

 آزاد کشمیر میں کوالٹی آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، ڈائریکٹر خوراک

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ ارجہ فلور مل کا دورہ کیا، انہوں نے آٹے کی کوالٹی کو چیک کیا۔۔۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوالٹی آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ، ناقص آ ٹا کی سپلا ئی کے حوالے سے خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ، محکمانہ سٹاف اور دیگر تکنیکی عملہ کی موجودگی میں آٹا تیار کروا کر بمطابق ایلوکیشن ڈپوؤں پر ترسیل کروایا جاتا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے گندم اور اس سے تیار شدہ آٹا کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق اس آٹا کو بہترین قرار دیا گیا۔ محکمہ خوراک گندم سے Refraction اور 10 فیصد چوکر کے علاوہ کوئی بھی چیز مثلاً سوجی، میدہ وغیرہ نہیں نکالتا ،کچھ ماہ قبل گندم کی کوالٹی کے حوالہ سے جو شکایات موصول ہوئی تھیں ان پر میں نے خود پاسکو حکام کے ساتھ متعدد میٹنگز کیں ،آٹا کی کوالٹی تسلی بخش ہے۔ پونچھ فلور ملز کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کوئی حقیقت نہیں، ہر فلور مل میں معیاری گندم موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں