اسفن یار بھنڈارا کا اقلیتی برادری کے اعزاز میں ظہرانہ

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور مری بریوری کے سی ای او اسفن یار بھنڈارا نے اپنی رہائش گاہ پر اقلیتی برادری کے اعزاز میں سالانہ ظہرانہ دیا۔۔
جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسفن یاربھنڈارا نے شرکا کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔