سستی بجلی کی سہولت غیر معینہ مدت کیلئے ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

سستی بجلی کی سہولت غیر معینہ مدت کیلئے ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد ( نیوزایجنسیاں) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چو دھری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے ۔

 تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ مسلح افواج پاکستان اور عوام پاکستان کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے ۔ رٹھوعہ ہریام پل، نیلم جہلم پراجیکٹ کے باعث مظفر آباد شہر میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بجلی، آٹا ، جاگراں پاور پراجیکٹ اور دیگر ڈیڈ پراجیکٹس اور مسائل بھی میرے دور حکومت سے پہلے کے ہیں ان سب کو حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں۔سستی بجلی کی سہولت غیر معینہ مدت کے لیے ہے ، بجلی کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، بجلی چوری کو روک کر نیٹ پرافٹ بڑھا رہے ہیں ، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں روڈ میپ مہیا کرتی ہیں ان قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے ، بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے جہادی کلچر کا سہارا لینا پڑا تو جہاد کا راستہ اپنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا جب پریشر گروپس روز مرہ کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنا شروع کردیں تو ریاست کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ ہم نے مسائل کو پرامنطور پر حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں