راولپنڈی:منشیات فروشی ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 9ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فرو شی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تھانہ گوجر خان پولیس نے اورنگزیب سے 560 گرام چرس، تھانہ نصیرآباد پولیس نے غلام وارث سے 520 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے علی حیدر سے 10 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ پیرودہائی پولیس نے زوہیب سے پستول، تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن گل سے پستول، علی رضا سے پستول، تھانہ نصیرآباد پولیس نے شہباز سے پستول، عبدالرحمن سے پستول اور حسن سے ایک آہنی مکا برآمد کیا ۔