خواجہ کارپوریشن فلائی اوور عید سے پہلے مکمل کرنے کا ٹائم فریم

خواجہ کارپوریشن فلائی اوور عید سے پہلے مکمل کرنے کا ٹائم فریم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئر عامر خٹک نے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور عید سے پہلے مکمل کرنے کا ٹائم فریم دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آسانی اور محفوظ سفر کی ضمانت ملے گی بلکہ شہر کی مجموعی ٹریفک صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈرپاس کے دورے کے دوران کیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا 5دسمبر 2024کو الاٹ ہونے والے اس منصوبے میں 45فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، معیار اور شفافیت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کمشنر نے جی پی او چوک انڈرپاس پر کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا منصوبے سے وقتی طور پر متاثر ہونے والے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ رکھا جائے اور ان کی تجاویز کو مقدم رکھا جائے۔ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، منصوبے کی تکمیل سے شہر کی مجموعی ٹریفک صورتحال میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں