آئی جی اسلام آباد علی ناصر کو سربراہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
، وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔ انہوں نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔