پراپرٹی ڈویلپرز قواعد و ضوابط پر علمدرآمد یقینی بنائیں،آر ڈی اے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی۔
، ماحولیاتی خدشات اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیلئے منظوری کے عمل سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن عبدالعامر خٹک اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کی جبکہ 79ہاؤسنگ سکیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکومت سکیورٹی انتظامات کے بارے میں شدید تشویش کا شکار ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی افغان شہری، مجرم یا دہشتگرد ان معاشروں میں سکیورٹی ٹیموں کا حصہ نہ بنے، ہاؤسنگ سکیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے پراپرٹی ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان پر زور دیا کہ وہ متعلقہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔