ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا:وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (اے پی پی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق سے وزیر حکومت چودھری اظہر صا دق کی قیادت میں ڈڈیال کے وفد نے ملاقات کی۔۔۔
وزیراعظم چودھری انوارالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں صرف اپنے لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کا مقصد عام آدمی کی فلاح وبہبود ہے ، ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے ، اپنے علاقے میں ترقیاتی عمل پر نظر رکھیں جہاں خرابی نظر آئے فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت ایکشن لیا جا سکے ۔