بھکاریوں نے وزیٹرز کے بھیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیرا جما لیا

بھکاریوں نے وزیٹرز کے بھیس میں  اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیرا جما لیا

اسلام آباد (آئی این پی) بھکاریوں نے وزیٹرز کے بھیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول لانج کے سامنے ڈیرا جما لیا۔

پارکنگ ایریا اور انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے گداگر خواتین مسافروں سے بھیک مانگتی ہیں۔ ایئرپورٹ منیجر کے مطابق ایک ہفتے میں 30سے زائد گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، ویجیلنس ٹیم انہیں پولیس کے حوالے کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں