چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ترکیہ کے سفیر  کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصو صی نامہ نگار) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 رانا قاسم نے کہا پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب کی مانند ہیں، دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں