سی ڈی اے ہسپتال کے متعدد ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

سی ڈی اے ہسپتال کے متعدد ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عیدالفطر کی آمد آمد ہے ، سی ڈی اے ہسپتال میں متعدد ملازمین گزشتہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین ڈیوٹی کر رہے ہیں مگر تنخواہ کی ادائیگی کو کئی ماہ گزر گئے۔

 یہ ملازمین مختلف شعبوں کے پر ا جیکٹس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے تھے، ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیاتھا، ہسپتال کی انتظامیہ نے باقاعدہ لیٹر جاری کئے تھے ، تنخواہ کنٹنجنسی فنڈزسے ادا کی جائے گی، شروع میں باقاعدگی سے تنخواہ ادا کی گئی مگر اب بند کر دی گئی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے ریگو لر ملازمین کو عید الفطر کا بونس (ایک ماہ کی تنخواہ کے مساوی) کا اجرا کیا جا چکا، انہوں نے چیئر مین سی ڈی اے اور ممبرایڈمنسٹریشن سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں