اوپن یونیورسٹی:رمضان المبارک میں تجوید القرآن کلاسز، اسناد تقسیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماہ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں تجوید القرآن کی کلاسز کا اہتمام کیا جن میں 54ملازمین (22خواتین، 32مردوں) نے شرکت کی۔
یہ کلاسز شعبہ قرآن و تفسیر، کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئیں، تقسیمِ اسناد کی تقریب میں شعبہ سیرت سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ معین الدین مہمانِ خصوصی تھے۔ کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روزے کے ساتھ تلاوتِ قرآن سے روحانی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔