بی آئی ایس پی:چار اضلاع میں مستحقین کی سکل ٹریننگ کا فیصلہ

بی آئی ایس پی:چار اضلاع میں مستحقین کی سکل ٹریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے اہم اجلاس کی صدارت کی، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کے افراد کی سکل ٹریننگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں بی آئی ایس پی کنسلٹنٹس ، CI اور NSER ونگز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ روبینہ خالد نے کہا بی آئی ایس پی مستحق افراد کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ بین الاقوامی معیار کی سکل ٹریننگ سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکتے ہیں۔ بی آئی ایس پی 2026 میں چار اضلاع میں اقدامات شروع کرنے کیلئے دو پبلک سیکٹر سکل ٹریننگ اداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا۔ 2027 تک یہ پروگرام کوئٹہ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک پھیلے گا، چھ ماہ کے TVET کورسز میں 2500 طلبا کا داخلہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں