فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی، 14افراد گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے 14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، احتشام، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔