پاکستان بیت المال کے منصوبوں کیلئے ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر تخفیفِ غربت عمران احمد شاہ نے پاکستان بیت المال کا دورہ کیا ،انہوں نے شفافیت اور اخراجات ، صحت و تعلیم کے منصوبوں پر مرکوز کرنے کیلئے ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا فلاحی اداروں، خصوصاً پناہ گاہوں اور سویٹ ہومز کے ہر ماہ سرپرائز وزٹس کیے جائیں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا پانچ برسوں کے دوران 1.5لاکھ سے زائد مریضوں کو مہلک بیماریوں کے علاج کیلئے 15.4ارب روپے کی مالی امداد، 32ہزار سے زائد طلبہ کو گیارہویں جماعت سے پی ایچ ڈی تک تقریباً 97کروڑ روپے کی سکالرشپس دی گئیں۔خواتین کی خودمختاری کیلئے 165ویمن امپاورمنٹ سینٹرز کے ذریعے 4.75لاکھ سے زائد خواتین کو مختلف ہنر سکھائے گئے، 46سویٹ ہومز اور 160چائلڈ لیبر سکولز فعال ہیں، 17پناہ گاہوں سے 97لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا۔ روزانہ 30 فوڈ وینز مختلف ریجنز میں خوراک فراہم کر رہی ہیں۔ معذور افراد کو مصنوعی اعضا، آلات اور مالی امداد دی گئی ، لاہور میں پہلا سینئر سٹیزن ہوم بھی قائم کیا گیا۔