بس سروس کا دائرہ چھتر تک بڑھایا جائے :اہل علاقہ کا مطالبہ
بھارہ کہو (نمائندہ دنیا ) چھتر کے باسی جدید سفری سہولیات سے محروم رکھے جانے پر سراپا احتجاج بن گئے ، وفاقی وزیر طارق فضل سے نوٹس لینے اور فوری طور پر بس سروس چھتر تک فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی حق نواز، حاجی تنویر ، راجہ شیراز، محمد یونس راجپوت، نثار راجپوت، قاضی رفیع، راجہ سجاد ،چودھری نجابت، چودھری مختیار، ملک ندیم، خوشحال خان، ذاکر خان، گلستان خان، ساجد خان، رحیم خان، چودھری اعظم اور دیگر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، ہزاروں کی آبادی کو بس سروس سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ اگر بس سروس دیگر دور دراز علاقوں اور شہر سے باہر کافی فاصلے تک دی جارہی ہے تو ہمیں کیوں محروم رکھا گیا ہے ۔ یہ سہولت سترہ میل ٹول پلازہ سے بڑھا کر چھتر بڑوھا چوک تک دی جائے تاکہ طلبا و طالبات اور غریب و سفید پوش افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔