راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پارکنگ فیس میں خود ساختہ اضافہ

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پاکستان ریلوے راولپنڈی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ریلوے سٹیشن پر پارکنگ ٹھیکیدار نے پارکنگ فیس میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔
موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس بڑھا کر 30روپے سے 50روپے کر دی، ریلوے انتظامیہ نے پارکنگ کا ٹھیکہ لے کر انٹری فیس کے وصولی شروع کردی۔ پارکنگ ٹھیکیدار کے فیس میں خودساختہ اضافہ اور موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 30روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن گیا۔ ادھر یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹھیکیدار کے بیریئر پر ملازمین پارکنگ کے بجائے انٹری فیس وصول کرنے لگے ہیں، ریلوے انتظامیہ نے انہیں کھلی چھٹی دے دی جبکہ مستقل کھڑی رہنے والی گاڑیوں سے بھی ہر پھیرے کی وصولی کی جارہی ہے۔ دوسری طرف موٹر سائیکل چوری اور گاڑیوں و رکشوں سے بیٹری چوری کی بھی شکایات ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے کے ڈویژنل کمرشل آفیسرسے رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔