غیر قانونی سروس سٹیشنز کیخلاف کریک ڈاؤن، 29سیل

غیر قانونی سروس سٹیشنز کیخلاف کریک ڈاؤن، 29سیل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پانی کے تحفظ، خشک سالی سے نمٹنے کیلئے کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر پنجاب ای پی اے نے راولپنڈی میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

181سروس سٹیشنز کو قوانین کی پابندی کیلئے نوٹسز جاری، 29سروس سٹیشنز کو خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔ 35سروس سٹیشنز پر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی زیر نگرانی غیر قانونی یا بغیر ری سائیکلنگ سسٹم کام کرنے والے سروس سٹیشنز کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے، یہ مہم پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کی وسیع حکمت عملی مؤثر بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں