مون سون تیاریاں:سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری

مون سون تیاریاں:سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ایم ڈی واسا راولپنڈی نے کہا مون سون تیاریوں کے سلسلے میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔۔۔

 نالہ لئی اور بڑے 15نالوں کی صفائی فنڈز ملتے ہی شروع ہو جائے گی، یہ بات انہوںنے ڈائریکٹر جنرل واسا اتھارٹی پنجاب طیب فرید کی زیر صدارت واسا کی کارکردگی اور مون سون تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ میں بتائی، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی نے بتایا سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام 31 مئی سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ نشیبی علاقوں کی نشاندہی بھی مکمل کر لی ہے اور بارش کے دوران تربیت یافتہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر نالہ لئی اور راول ڈیم پر تربیتی مشقیں کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل واسا اتھارٹی پنجاب نے تمام واسا اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ مون سون کی تیاریاں تیز اور 31 مئی سے پہلے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی ، ہیوی مشینری کی مرمت ، مون سون کیمپوں کی بر وقت تنصیب، تربیتی مشقیں اور نشیبی علاقوں کی نشاندہی 31 مئی تک مکمل کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں