دھی رانی پروگرام:راولپنڈی میں 104 جوڑوں کی کل شادی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میں دھی رانی پروگرام فیز 2 میں کل 104 جوڑوں کی شادی ہو گی، انتظامات کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا 104 جوڑوں میں 6 جوڑے ضلع راولپنڈی کے ہیں جن میں 2جوڑے تحصیل راولپنڈی سٹی اور تحصیل راولپنڈی کینٹ، 2 جوڑے گوجر خان اور 2 جوڑے کہوٹہ کے شامل ہوں گے۔ اسلام آباد اور ضلعی پولیس سکیورٹی امور انجام دے گی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موجود ہو گی۔ موسیقی پروگرام کیلئے آرٹس کونسل اپنی خدمات فراہم کرے گی، تقریب میں کھانے، بیٹھنے اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے اور بر وقت انجام دے۔