پبی اور اکبرپورہ میں ایک ہی رات میں دو ٹرانسفارمر چوری
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پبی اور اکبرپورہ میں ایک ہی رات میں دو ٹرانسفارمر چوری ہو گئے۔
ایک ٹرانسفارمر ایم پی اے کے گھر کے قریب اور دوسرا اکبرپورہ محلہ غنی باغ سے چوری کیا گیا جس کے باعث بجلی غائب ہو گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پیسکو پبی اور اکبرپورہ نے اب تک تحریری درخواست نہیں دی، اکبرپورہ محلہ غنی باغ میں چوروں نے ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائل نکال کر چوری کر لیے۔