بیوہ ، راشن کارڈ کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ، کمشنر راولپنڈی

بیوہ ، راشن کارڈ کی رجسٹریشن  شروع ہو چکی ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بیوہ کارڈ اور راشن کارڈ لانچ کرنے جا رہی ہے ۔

اس کیلئے 23 اپریل 2025 سے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری سروے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔شہری حکومت پنجاب کے جاری فلاحی پروگراموں میں اہلیت کیلئے PSER میں اپنا اندراج یقینی بنائیں، تمام اہل خانہ کے اصل شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم اپنی دسترس میں رکھیں اور بیوہ خواتین اپنے شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر رکھیں۔ مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن 0800-02345 پر کال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں