منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 13ملزم گرفتار

منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 13ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فرو شی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر خاتون سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 1900 گرام ہیروئن، 6 کلو سے زائد چرس،4 پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی ۔۔

 تھانہ کینٹ پولیس نے فرح بلال سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن برآمدکی ، ملزمہ نے تعلیمی اداروں سمیت مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عیسیٰ سے 1 کلو 680 گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بشیر سے 1 کلو 400 گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے انور حیات اور اسحاق سے 1 کلو 40 گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے غالب سے 800 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے عدنان سے 640 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شمس سے 542 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے محمود سے پستول، صادق آباد پولیس نے آیان سے پستول، مندرہ پولیس نے شعبان پستول، دھمیال پولیس نے اسرار سے 1 رائفل، تھانہ کلرسیداں پولیس نے رضوان سے ایک پستول30 بور برآمدکیا ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں