پشاور روڈ پر رات گئے 2افراد کے قتل کا مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار )پشاور روڈ پر قاسم مارکیٹ کے قریب رات گئے دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ مقتول ولید کے بھائی کامران کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔۔۔
ایف آئی آر کے مطابق ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اقبال مارکیٹ کی جانب جاتے ہو ئے 3موٹرسائیکلوں پرسوار 6افراد آ ئے ،ملک یاسر کے کہنے پر رضوان چٹا نے شان بٹ پر فائرنگ کی،گولیاں اس کے سر اور چہرے پر لگیں،ملزم احتشام کے کہنے پر ملک فصیح نے ولید ستی پر فائرنگ کی،گولیاں اس کی کنپٹی ،سر اور بازو پر لگیں، فائرنگ کے بعد گاڑی ولید کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، گاڑی رکنے پر جنید بھٹی کے کہنے پر خرم چٹا نے دونوں زخمیوں پر دوبارہ فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ،ملزمان نے فائرنگ دیرینہ دشمنی کی بنا پر کی ۔